لاہور (جیوڈیسک) دنیائے فلم کے بے تاج بادشاہ نصیر الدین شاہ نے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے گھر جیسا لگتا ہے یہاں آتے ہوئے کبھی گبھراہٹ نہیں ہوتی پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔
نصیر الدین شاہ معروف شاعر فیض احمد فیض کے اہل خانہ کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں وہ لاہور کے الحمراہال میں دوروزمصنفہ عصمت چغتائی کے لکھے سٹیج ڈرامہ میں فن اداکاری کے جوہر دکھانے کے علاوہ ڈائریکشن بھی دیں گے۔ شاہ جی شیوسینا کے رہنما بال ٹھاکرے کی موت پر بالکل افسوس کرنا نہیں چاہتے،البتہ امن پیار اور بھائی چارے کا پیغام لے کر ضرور آئے ہیں۔