ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، علاج کی سہولیات بھی عوام کی پہنچ سے دور: پرویز اقبال

 

گجرات:ممتاز صنعت کار چیف ایگزیکٹو پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹریز وائس چیئرمین آل پاکستان پی وی سی پائپ مینو فیکچرز ایسوسی ایشن چوہدری پرویز اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے علاج کی سہولیات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گیں ، عوام کو سہولت دینے کی بجائے ، غیر ملکی کمپنیوں کو نوازنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ کی اجازت دی جا رہی ہے ، لیکن یہاں غیر معیاری ادویات انتہائی مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں اور انہیں پوچھنے والا ہی کوئی نہیں ہے ، مفت علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کا کام ہے لیکن یہاں مفت علاج کروانے کی بجائے قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں ، جو کہ غریب آدمی کے ساتھ ظلم ہے ، کچھ عرصہ قبل ایک دوائی اگر دو روپے کی ہوتی تھی تو وہ اب پانچ سے دس روپے کی ہو چکی ہے لیکن حکومت کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ، دوسری طرف پرائیویٹ ہسپتالوں میں میڈیکل سٹورز موجود ہیں ۔