سندھ : (جیو ڈیسک) ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی ارباب غلام رحیم کی نشست خالی قرار دینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 22مئی تک ملتوی کر دی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس منیب اختر اور سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ڈویژن بینچ میں ارباب عبداللہ کی درخواست کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈوکیٹ جنرل سندھ عبدالفتاح ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے اس لئے درخواست خارج کر دی جائے۔ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے دوران دلائل سندھ اسمبلی کا حاضری ریکارڈ بھی عدالت کے روبروپیش کیا۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کے دلائل کے بعد سماعت ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پرارباب رحیم کے وکیل رشید اے رضوی دلائل دیں گے۔