لاہور (جیوڈیسک) ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا ہے کہ ارسلان افتحار کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ درج کروانے کیلیے ملک ریاض سے مشاورت مکمل کرلی اور وہ اسی سلسلہ میں کل برطانیہ روانہ ہوں جائیں گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ نے قرار دیا تھا کہ ڈاکٹرارسلان اور ملک ریاض کا معاملہ دو فریقین کے درمیان ہے۔ وہ ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک ریاض سے مشاورت کے بعد لندن روانہ ہو رہے ہیں جہاں برطانیہ کے وکلا سے مشورہ کریں گے جس کے بعد ڈاکٹر ارسلان کے خلاف دیوانی یا فوجداری مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں زاہد بخاری نے کہا کہ فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے کا تاثر غلط ہے۔ ڈاکٹر ارسلان نے مفادات برطانیہ میں حاصل کیے تھے اس لئے وہاں کی عدالتوں سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔