اسلام آباد : (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کیلئے نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ارسلان افتخار کیس میں سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد اٹارنی جنرل عرفان قادر نے چیئرمین نیب سابق ایڈمرل فصیح بخاری کو ایک خط بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کے لئے نیب، ایف آئی اے اور پولیس ماہرین پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے۔
جے آئی ٹی میں بینکنگ ماہرین کے بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات جے آئی ٹی سے کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔