ازبک تنظیم کی پاکستان میں اپنے رہنما کے مارے جانے کی تصدیق

 Uzbek leader killed

Uzbek leader killed

ازبکستان(جیوڈیسک) ازبکستان کے شدت پسند گروپ تحریک اسلامی نے پاکستان میں ڈرون حملے میں اہم رہنما عثمان عادل کے مارے جانیکی تصدیق کی ہے۔

تحریک اسلامی کی جانب سے ایک جہادی ویب سائٹ پرجاری کئے گئے پیغام کیمطابق تنظیم کے اہم رہنما عثمان عادل اپریل میں میرانشاہ میں ہونیوالے امریکی ڈرون حملیمیں مارے گئے۔ عثمان عادل کو 2009 میں تحریک کے سابق امیر طاہر یلدووف کی موت کے بعد امیر مقرر کیا گیا تھا۔

ڈرون حملے میں عثمان عادل کیساتھ دیگر چار افراد بھی مارے گئے۔ ویب سائٹ کے مطابق عثمان عادل کی جگہ عثمان غازی کو اسلامی تحریک ازبکستان کا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔