اسامہ بن لادن کمپاونڈ : رشوت وصولی کا انکشاف ، تحقیقات کا حکم

Osama Compound

Osama Compound

اسامہ بن لادن کمپاونڈ میں رشوت وصولی کے انکشاف پر تحقیقات کا حکم، رجسڑار ، گرد اور اور پٹواری کو معطل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل کمشنر ہزارہ فرید خان کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا۔

کمشنر ہزارہ نے میڈیا رپورٹس کے بعد تحقیقات کیں جس میں کہا گیا ہے کہ 2004/05 کے متعلق اسامہ بن لادن نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ انھوں نے زمین خریداری کے بعد منتقل کروانے کے لیے پچاس ہزار روپیہ رشوت دی تھی۔

اسامہ کی ڈائری سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایبٹ آباد کے جس پٹواری کو رشوت دی گئی تھی حکام نے اسے حراست میں لے لیا تھا اور باقاعدہ تحقیقات بھی کی تھی۔