پاکستان : (جیو ڈیسک) اسامہ بن لادن کے اہل خانہ پولن الرجی کے مرض میں مبتلا ہو گئے، جس پر ان کاطبی معائنہ کرایا گیا جبکہ وطن وآپس بھیجنے کیلئے وزارت داخلہ نے این او سی جاری نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق اسامہ کے اہلخانہ کے پولن الرجی کے مرض میں مبتلا ہونے پر سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنہ کیا اوران کا پولن ٹیسٹ کیا گیا، جبکہ سزا پوری ہونے کے باوجود این او سی جاری نہیں کیا جا سکا، وزارت داخلہ کے اجلاس میں گزشتہ روز فیصلہ کیا گیا کہ آج رات اسامہ کے اہلخانہ کو وطن وآپس بھیج دیا جائے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسامہ بن لادن کے خاندان کو سعودی عرب کے حوالے کیا جائے گا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بائیس سیٹوں پر مشتمل طیارہ بھی تیار کھڑا ہے۔ اسامہ کی سب سے چھوٹی بیوہ امل السعادہ کے بھائی زکریا السعادہ نیوزارت داخلہ کو درخواست دی ہے کہ اس کی بہن اوربچوں کو یمن ڈی پورٹ کیا جائے۔