پشاور : (جیو ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے خاندان پر مقدمہ چلانے کے بجائے ان کو اپنے ملکوں میں وآپس بھجوا دیا جائے۔ پشاور میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے ارکان پارلیمنٹ سے اپیل کہ وہ نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے دیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بعض عناصر کو بیرونی سپورٹ حاصل ہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ صدر زرداری نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر میں کشمیر کے مسئلے کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدیدار کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں ملک میں بدامنی ، بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔