اسلام آباد: (جیو ڈیسک) اسامہ بن لادن کے خاندان کو ان کے وطن وآپس بھیجنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ آج رات بارہ بجے کے بعد کسی بھی وقت انہیں پاکستان سے روانہ کر دیا جائے گا۔
اسامہ بن لادن کے اہلِ خانہ کو اسلام آباد میں سینئر سول جج کی عدالت نے ملک میں غیر قانونی داخلے اور قیام پر پینتالیس دِن قید کی سزا سنا ئی تھی۔ سزا کو باضابطہ گرفتاری کے دن سے گنا گیا تھا جس کے باعث پندرہ دن کی قید باقی رہ گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔ سزا یافتگان میں لادن کی تین بیوائیں اور بچے شامل ہیں جن میں دو بیواؤں کا تعلق سعودی عرب سے ہے جبکہ ایک کا تعلق یمن سے ہے۔