استاد معاشرے کا سب سے اہم رکن ہے جو معاشرے کو صحیح سمت دیکھاتا ہے :یاور عباس
Posted on October 10, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) استاد معاشرے کا سب سے اہم رکن ہے جو معاشرے کو صحیح سمت دیکھاتا ہے ، ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب کنجاہ یاور عباس نے غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ میں سلام ٹیچرز ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ استاد کی عظمت سے انکار نہ ممکن ہے ، کیونکہ استاد ہی قوم کے معمار ہوتے ہیں ، اسلام میں تو استاد کی اہمیت کو بہت واضع کیا گیا ہے۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بحیثیت مسلمان قوم کو صحیح سمت دیکھائی ، غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ کے بچے اور اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ استاد کی عظمت کو واضح کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں ، سینئر صحافی محمد صدیق بٹ نے کہا کہ غزالی ماڈل ہائی سکول کنجاہ نے سلام ٹیچرز ڈے کے سلسلہ میں تقریب منعقد کر کے احسن قدم اٹھایا ہے جس سے قوم میں استاد کی اہمیت اجاگر ہوئی ہے۔