استثنی آصف زرداری کو نہیں بلکہ صدر کو حاصل ہے،اعتزاز احسن

aitzaz

aitzaz

پاکستان : (جیو ڈیسک)وزیر اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ استثنی آصف علی زرداری کو نہیں بلکہ صدر کو حاصل ہے انہوں کہا میں ان پر کرپشن یا کسی اور الزام کا دفاع نہیں کر رہا بکہ صرف اس ان کے استثنی کا دفاع کرہا ہوں کیونکہ ہم اپنے صدر کو سوئس مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہیں کرسکتے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو پھر ہمارا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر موقف بھی ٹھیک نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے عدالت کو معمرقذافی اور ہیٹی کے صدر اور دیگر مثالیں دے کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے سوئس حکام کو خط لکھنا ممکن نہیں۔ انہوں یہ بھی کہا کہ اگر وزیر اعظم کو نا اہل قرار دیا گیا تو اس کے نافذالعمل ہونے میں تین ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔