غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں رہنے والے بے گناہ فلسطینی گزشتہ سات روز سے اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیں اور اب تک کئے گئے حملوں میں ایک سو دس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لئے عالمی برداری نے کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔
اسرائیل نے چوبیس گھنٹے کے لئے حملے روکنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو اور فلسطینی قیادت سے مذاکرات کے لئے مشرق وسطی کا دورہ کریں گی۔ اسرائیل کی جانب سے تازہ حملوں میں غزہ میں سو سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی۔