اسرائیل اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے فلسطینی عوام کا جینا دوبھر کر رہا ہے۔ فلسطینی وزیراعظم فیاد سلام نے فلسطینی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیں۔ فیاد سلام نے عوام پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے دیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے چار ماہ میں فلسطین آنے والی تمام مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی بڑھا کر اشیا عام شہری کے لئے مہنگی کردی ہیں۔ فلسطینی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ہمیں اقوام متحدہ جانے کی سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وعدے کے مطابق انہیں 100 ملین ڈالر فوری فراہم کیے جائیں جس سے فلسطینیوں کے لیے اشیا خور دونوش کا سامان خریدا جاسکے۔