اسرائیل کے جوہری ہتھیار امن کیلئے خطرہ ہیں: ایران

iran

iran

ایران : (جیو ڈیسک) ایران کے نائب وزیرخارجہ محمد مہدی اخوندزادہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے غیر اعلانیہ جوہری ہتھیار مشرق وسطی کے امن کے لیے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں۔ اخوندزادہ نے امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں پر منافقانہ طرز عمل کا الزام بھی عائد کیا۔یہ بات انہوں نے ویانا میں جوہری عدم پھیلا کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اخوندزادہ نے کہا کہ امریکا اور دیگر جوہری طاقتیں اسرائیلی جوہری اثاثوں جیسی اہم حقیقیت کی طرف سے نظریں چرائے بیٹھی ہیں اور منافقت سے کام لے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کی نہ تو کبھی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔ تاہم یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ مشرق وسطی میں اسرائیل واحد جوہری طاقت ہے۔