اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کاتین روزہ اجتماع اختتام پذیر ہو گیا ہے

لاہور(03-02-2013)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کاتین روزہ اجتماع اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اجتماع کے آخری روزملک کی موجودہ صورتحال پر ایک مذاکرہ منعقد ہوا جس کی صدارت سابق سینیٹر وامیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراھیم نے کی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر عبدالرشید ترابی شرکائے مذاکرہ تھے۔

مذاکرے کے بعد صدارتی خطاب کرتے ہوے امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخواہ پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ آج کے پاکستان کے منظر نامے میں نوجوانوں کا کرداربہت اہم ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایک نوجوانوں کی تحریک ہے اور اسکا کردار پاکستان کے مستقبل پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔ لوگوں کو امریکہ کی غلامی سے نکالنا ہو گا۔نوجوان ووٹ کی امانت ہر صورت میں اہل لوگوں کو ڈالیں۔ تبدیلی کے لیے نوجوان اہم کردار ادا کریں گے۔ اسلامی انقلاب پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

اسلامی انقلاب پاکستان کا مستقبل ہے۔ آج کا نوجوان ملک کے مستقبل سے نہایت مایوس ہے مگر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے نوجوانان کو امید کا پیغام دے رہی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی انقلاب کے پیغام کو پاکستان کے طلبہ اور نوجوانوں تک پہنچائیں۔مذاکرے سے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ جب برصغیر تقسیم ہوا اقوا متحدہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیر میں ریفرنڈم کروائے ۔جب سویت یونین کو شکست ہوے تو کشمیر کی تحریک میں اضافہ ہوا جس طرح سویت یونین کو شکست ہوئی اسی طرح کشمیری بھی بھارت کو شکست دیں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جو کردار ادا کیا اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کے ہزاروں شہداء نے کشمیر میں قربانیاں دیں۔ پاکستان کی تحریک اسلامی نے کشمیریوں کی ہمیشہ پشتبانی کی ۔ پاکستان کو ہر لحاظ سے بند گلی میں دھکیلنے کے لیے بھارت طرح طرح کے کھیل رہا ہے۔ پسندیدہ قوم کا درجہ دینے سے پاکستان کو زیادہ نقصان ہو گا۔بھارت کبھی بھی پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتا۔ پاکستان میں غیرت مند حکمرانوں کے اقتدار میں آنے سے مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہو گی۔ مشرف کے یوٹرن نے کشمیر کی تحریک جو نقصان پہنچایا اور موجودہ حکمرانوں نے پسندیدہ قوم کا درجہ دے کر جو بے وفائی کی کشمیری کبھی بھی ایسی حومت کو تسلیم نہیں کریں گے جو کشمیریوںکا سودہ کرنے پر تل جائے۔ مذاکرے سے امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر سیدوسیم اخترنے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی پرچی سے ہی اس ملک میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔جماعت اسلامی کے علاوہ تمام سیاسی قیادتوںکو فوجی حکمرانوں نے پروان چڑھایا۔ ہر کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات کر رہا ہے۔نوجوان ماضی کی طرح ایک قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

عرب میں انقلاب کے بعد اب پاکستان کے دروازے پر بھی انقلاب دستک دے رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے پاس اہل اور دیانتدار لوگ ہیں۔ پاکستان کو ہمارے آبائواجداد نے اسلام کے نا م پر حاصل کیا تھا۔ملک کو جب بھی ضرورت پڑی اسلامی جمعیت طلبہ نے آگے بڑھ کر رہنمائی کا فریضہ باخوبی سر انجام دیا اور اپنا ناقابل فراموش کردارادا کیا۔”امید بنو ،تعمیر کرو ، سب مل کر پاکستان کی ” کا سلوگن پوری قوم کے دل کی آواز بنا دیا ہے۔نوجوان ہی اس قوم کا مستقبل اور امید ہیں۔

جاری کردہ
مرکزی میڈیا سیل
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0346-5265947306-8884353