اسلامی جمعیت طلبہ کا فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے کے خلاف احتجاج
Posted on January 27, 2012 By Geo Urdu گجرات
اسلامی جمعیت طلبہ ناظم اعلی سید عبدالرشید کی کال پر آج ملک بھر میں فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے کے خلاف یوم احتجاج منائے گی ۔ تعلیمی اداورں سمیت تمام شہروں میں طلبہ بے حیائی کے سیلاب کے خلاف آواز بلند کرینگے۔سید عبد الرشید نے عمائدین کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانواں کی سیرت اور کردار کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ بلا شبہ پاکستان کا مستقبل تاریک بنانے کی بھیانک سازش ہے۔ معصوم طلبہ کو اس کی بھینٹ چرھانے کے لئے بھانت بھانت کی بولیا ںبولی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر پاکستان کے نوجونوں میں اسلام پسندی سے خوف زدہ ہیں۔مختلف مسائل میں الجھا کر انہیں اپنی حقیقی منزل سے دور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغرب جس سسٹم کی بھینٹ چڑھ چکا ہے اب اسے پاکستان میں لاگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نام نہاد روشن خیالی کا جھانسہ دے کر عائلی نظام کو تباہ کرنے کے لئے پر تولے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں لگے ہیں نورا کشتی کے زریعے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ انہیں چھپنے کی جگہ میسر نہیں ہو گی۔عمائدین نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کو ان سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور اسلام پسند قوتوں کا ساتھ دیں گے طلبہ ہی ملک کا مستقبل ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دین گے کہ وہ اس روشن مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر سکیں نیز علمء اکرام نے بھی تعون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ عوام میں آگہی اور شعور کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں گے۔