اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ نے آج ملک بھر میں یو م یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کر دیا
Posted on November 17, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور: اسلامی جمیعت طلبہ کے ناظمِ اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے پشاور یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے جانے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںاور اس کی جانب سے غزہ پر حملہ انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ ہم اس پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں اور آج ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعیت کے زیر اہتمام یو م یکجہتی فلسطین منایا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ اسرائیل کے خلاف فوری اور سخت کا روائی کرے ۔ اس طر ح کی حرکتوں سے عالمی امن کی کوششو ں کو شدید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔
تما م اسلامی ممالک کے سربراہان کوبھی فلسطین کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس طر ح کے واقعات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو شدید رنج والم کی کیفیت میں مبتلاکرتے ہیں ۔ او آئی سی کو بھی اس معاملے میں متحرک ہونا چاہیے اور اپنا کردا ر ادا کرنا چاہیے ۔دنیا بھرکی عالمی قوتیں اس چیز کو ممکن بنائیں کے آئندہ اس طر ح کا کو ئی واقعہ رونما نہ ہوںجو عالمی امن کی کوششوں کو سبوتاز کرے۔