اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے امریکی سفیر کیمرون منٹر سے امریکی سفارتخانے میں ملاقات کی ہے۔۔ زرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ کے رہنما نے میاں نواز شریف کا اہم پیغام امریکی سفارتکار کو دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات کے حوالے سے زرائع کا دعوی ہے کہ لیگی رہنما نے اہم قومی امور کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے موقف سے آگاہ کیا، احسن اقبال اور امریکی سفیر کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات چالیس منٹ سے زائد وقت جاری رہی۔