اسلام آباد : وزیر داخلہ رحمن ملک سے پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتا ہے دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے مل کر کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں جمہوری نظام کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے پاکستان امریکہ کی طرف سے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے میں مدد فراہم کرنے کے عمل کو سراہتا ہے۔