اسلام آباد : بلیو ایریا میں کاروبارِ زندگی مفلوج

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں بلیو ایریا کی کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کے باعث دارالحکومت کو لاکھوں روپے کے نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ نے جہاں ملک بھر کی سیاسی فضا کو گرم کر رکھا ہے وہیں دارالحکومت اسلام آباد کی کاروباری سرگرمیاں ٹھنڈی ہو گئیں۔ بلیو ایریا اسلام آباد کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز ، تعلیمی ادارے ، پٹرول پمپس بند ہیں۔

سیکورٹی خدشے کے پیش نظر بینکس،اے ٹی ایم مشین اور زیورات کے دکانوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔ دارالحکومت اسلام آباد میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑنے لاکھوں روپے کا نقصان کا اندیشہ ہے۔