اسلام آباد : مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ رائے ونڈ تبلیغی مر کز کا شمار عظیم ترین دینی مدارس میں ہو تا ہے اس پر دہشت گردی کا الزام بے بنیاد ہے، تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کر نا چاہیئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ تبلیغی مر کز دنیا بھر میں اسلام کے بارے غلط فیمیوں کے خاتمے اور رواداری کا پیغام دے رہا ہے تبلیغی جماعت مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان پل کے لیئے کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل پاکستان اسلام اور تبلیغ اسلام کے لیئے خد مات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر اداروں میں ٹکراو سے فائدہ حاصل کر نا چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم حکومت کا حصہ بنے انہوں سرائیکی سوبے کی حمیات کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ سمیت دیگر صوبے بھی بنائیں جائیں۔