اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایم این اے حنیف عباسی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کوبے بنیاداورمن گھڑت قراردیتے ہوئے ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ رحمان ملک یا ان کے عملیکے کسی بھی اہلکار نے ایم این اے حنیف عباسی کوکسی قسم کی دھمکیاں نہیں دیں۔ وفاقی وزیرکیخلاف حنیف عباسی کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے وفاقی وزیرداخلہ کی ساکھ کونقصان پہنچا ہے جس کے ازالے کیلئے رحمان ملک نے فوری طورپراپنے وکیل سے رابطہ کیا اورانھیں حینف عباسی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا نوٹس جاری کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ۔وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے وکیل سے کہا ہے کہ وہ انھیں نوٹس جاری کرنیسے پہلے یہ ضرور پوچھ لیں جو الزامات انھوں نے لگائے ہیں اس حوالے سے ان کے پاس کیا ثبوت ہیں۔