اسلام آباد : (جیو ڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ سینیٹ انتخابات عوام کیساتھ بہت بڑا فراڈ تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہران بینک اسکینڈل سے ثابت ہوگیاکون امپائرساتھ ملا کرکھیلتاہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کہ وزیراعظم عوامی مفادات کے تحفظ کی بجائے صدر کے سوئس بنکوں میں رکھے پیسوں کا تحفظ کر رہے ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ پاکستان تحریک انصاف کے ڈرسے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اکھٹے ہو گئے ہیں اور عبوری حکومت سے متعلق بھی یہ دونوں جماعتیں مک مکا کریں گی انھیں اس مک مکا کو روکنے کے حوالے سے واحد امید سپریم کورٹ سے ہے۔
انھوں نے کہا کہ نواز لیگ نے ایک جانب گو زرداری گو تحریک شروع کی جبکہ دوسری جانب بیسویں ترمیم میں وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اکھٹے ہو گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جن دونوں جماعتوں پر الزامات ہیں وہ ایک دوسرے کا احتساب کیسے کر سکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ مہران بینک کیس سے واضح ہو گیا ہے کہ ایمپائر کے ساتھ ملکر کون کھیلتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھاکہ سینٹ الیکشن مک مکا تھا ٹکٹ پینتیس پینتیس کروڑ میں فروخت ہوئے ۔ پیسے لگا کر پارلیمنٹ پہنچنے والے عوام کا مزید خون چوسیں گے۔ عمران خان نے بتایا کہ دس روز میں پارٹی آئین مکمل کر لیا جائے گا جبکہ قومی سطح پر ممبر شپ مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا جس کے بعد یونین کونسل کی سطح سے اوپر کی سطح تک الیکشن کروائے جائیں گے اور منتخب قیادت کو سامنے لایا جائے گا۔