اسلام آباد (جیوڈیسک)پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کے اجلاس آج سے شروع ہو رہے ہیں۔ سینیٹ کا اجلاس شام چار بجے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے شروع ہوگا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی جبکہ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری کی صدارت میں ہو گا۔
قومی اسمبلی کا یہ اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے جس میں سرکاری ایجنڈا ہی زیر بحث آئے گا جبکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال پر بحث بھی حکومت سمیٹنے کی کوشش کرے گی۔