اسلام آباد :سی آئی اے اسٹیشن چیف واپس چلے گئے

cia
اسلام آباد : اسلام آباد میں تعینات سی اآئی اے اسٹیشن چیف واپس امریکہ روانہ ہوگئے، یہ وہی سی آئی اے اسٹیشن چیف ہیں جن کے دور میں ایبٹ آباد آپریشن ہوا،واپسی کی وجہ بیماری بتائی جارہی ہے۔امریکہ اور پاکستانی حکام نے تصدیق کردی ہے .
اسٹیشن چیف نے پاک امریکہ تعلقات کی نازکی کے برعکس آپریشنز کی نگرانی کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عہدے سے سبکدوش ہونے والے سی آئی اے چیف کے امریکی سفیرکیمرون منٹر کے احکامات کے باوجود مزاکرات کے دوران ڈرون حملے جاری رکھنے پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
اگرچہ سی آئی اے نے اسٹیشن چیف کی وطن واپسی پر تبصرے سے انکار کیا ہے تاہم امریکی میڈیا کے مطابق اسٹیشن چیف میڈیکل وجوہات پر علاج کی غرض سے وطن واپس آئے ہیں۔