اسلام آباد : قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے لئے عدالتی افسران کی تقرری سے متعلق جائزہ لیا جائیگا۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس رفخرالدین جی ابراہیم نے چیف جسٹس افتخار چوہدری سے ایک ملاقات میں انتخابات کے دوران عدالتی افسران کی تقرری کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن کی رپورٹ پرغورکے بعد آئندہ عام انتخابات کے لئے عدالتی افسران کی تقرری سے متعلق آج کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت اورتمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوں گے۔