اسلام آباد : مارچ میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، چوہدری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

اسلام آباد : (جیو دیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے، عام انتخابات مارچ میں کرائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اپنے ہمراہ عوام کو بھی غلط سمت میں لے کر جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کے جمہوریت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے بعد سب کی آنکھیں کھل جانی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت مڈ ٹرم الیکشن کا متحمل نہیں ہو سکتا ،مارچ میں عام انتخابات کروا ئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد متوقع ہے۔وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی معطلی کی صورت میں اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی سے ہی ہو گا۔تقریب میں مشاہد حسین سید،نیلو فر بختیار اور ترکی کے ایمبیسیڈر مصطفی بابر نے بھی شرکت کی۔