اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ موجودہ اقتصادی بحران ملک کا آخری اقتصادی بحران ہے اور امید ہے کہ آئندہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینا نہیں پڑے گا۔ اسلام آباد میں عالمی اقتصادی بحران کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ زراعت تجارت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے پر توجہ دیکر انتظامی اصلاحات متعارف کرانا ہونگی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں آئندہ سال کمی آنے کا خدشہ ہے۔