اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں دہشت گردی کے خدشہ پر ریڈ زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں سے ساٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔وزیر داخلہ رحمان ملک نے دہشت گردی کے خدشات پر آئی جی پولیس اسلام آباد کو ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت کر دی ۔
جس کے بعد ریڈ زون کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر رینجرز اور ایف سی کے ساتھ پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ تمام پولیس ناکوں پر سراغ رساں کتے بھی موجود ہوں گے۔ بغیر شناختی کارڈ کے کسی بھی شخص کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے ٹیکسلا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے ساٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔