اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزرا نے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعظم کوکراچی سمیت صوبہ سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے وفاقی وزرا میں سید خورشید شاہ، سید نوید قمر،ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، ڈاکٹر عاصم حسین ، امین فہیم، سنیٹرمولا بخش چانڈیو اورغوث بخش مہر شامل تھے۔ وفاقی وزرا نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ صوبہ سندھ میں پائیدارامن کے قیام کے لئے ایسی حکمت عملی پرعمل درآمدکروائیں جوسب فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کویقین دھانی کرائی کہ ان کی بھرپورکوشش ہوگی کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس مشترکہ حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جا سکے۔