اسلام آباد : وزیر اعظم کی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں

gilani

gilani

اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مختلف وفاقی وزرااور اراکین پارلیمنٹ نے ملاقاتیں کی جس میں وزارتوں کے امور سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور خورشید احمد شاہ نے وزیراعظم کو حج انتظامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ پٹرولیم کے وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین اور وزیر مملکت برائے ہاوسنگ رضا حیات ہراج نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ،وزیر پٹرولیم نے وزیراعظم کو ملک کی پٹرولیم کی ضروریات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیئے قائم کی گئی کمیٹی کی کار کردگی سے متعلق دریافت کیا، اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کئے جائیں۔