اسلام آباد : ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا

Dengue

Dengue

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر جی میں ڈینگی کا ایک اور مریض سامنے آ گیا۔پولی کلینک اسپتال میں داخل اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس کے رہائشی 17 سالہ ریاست میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جو ڈینگی مینجمنٹ سیل کی خصوصی وارڈ میں زیرعلاج ہے۔ ترجمان پولی کلینک اسپتال کا کہنا ہے کہ مزید تین مریضوں کے خون کے نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوا دیے گئے ہیں اور سیکٹر جی سکس میں اسپرے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

پنجاب میں کل ڈینگی لاروا تلف کرنے کا دن منایا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ڈینگی کو شکست دینا ان کا مشن ہے۔ پنجاب حکومت نے ہر سال نو ستمبر کو ڈینگی لاروا تلف کرنے کے حوالے سے دن منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کے تعاون سے ڈینگی کے مرض کو ختم کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی مکا مہم ایک تحریک کی صورت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔