اسلحہ کے زور پر تیرہ سالہ معصوم کاشد علی کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے سفاک درندے ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے دور
Posted on January 11, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مٹھن کوٹ : اسلحہ کے زور پر تیرہ سالہ معصوم کاشد علی کو اغواء کر کے زیادتی کرنے والے سفاک درندے ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے دور غریب ماں انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورچٹی لیکر خاموش کرانے کے لئے بااثر افراد کا دبائومیرے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزادی جائے۔
والدہ کی آئی جی پنجاب سے اپیل ۔۔۔گھر گھر میں کام کرنے والی محنت کرنے والی مسماة (ر)نے صحافیوں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا موٹر سائیکل کا کام کرتا ہے میرا شوہر شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اور میں گھروں میں کام کرکے گھر کے اخراجات پورے کرتی ہوں شہر کے سب سے بڑے غندے کاظم پاشا جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میرے تیرہ سالہ بچے کو گن پوائینٹ پر اغوا ء کر کے اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے میرا بیٹا جو کہ پانچ وقت کا نمازی ہے انہیں منتیں کرتا رہا مگر وہ باز نہ آئے انہون نے میرے بچے کو زبردستی شراب بھی پلا تے رہے۔
میں نے تھانہ مٹھن کوٹ میں شکائت کی جس پر پولیس نے زیر دفعہ377 ت ۔پ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا مگر اب تک گرفتار نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کاظم پاشا ہمیں کاروائی کرنے سے منع کر رہا ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے کہ چٹی لے لو جتنی بولتے ہو دیتا ہوں اگر کاروائی کرائی تو تمہارے بچے کو اور تمہیں قتل کر دونگا مسماة (ر) نے آئی جی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں بے غیرت نہیں ہوں کہ زیادتی کی چٹی لوں خدارا میر بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
مزدو ر بوڑھی ماں اپنے بچے سے ہونیوالی زیادتی پر اہون اور سسکیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فرید کی پاک دھرتی کو ان درندوں نے پلید بنا ڈالا کاظم پاشا اور اس کے غنڈے آئے روز ایسی وارداتیں کرتے ہیں اور جن سے زیادتی کرتے ہیں انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش کیا جاتا ہے مگر میں خاموش نہیں بیٹھوں گی میں اس حرام خور کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جب تک نہیں دلکھوں گی چین سے نہیں بیٹھوں گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com