پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور انکے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے اسٹاک ہوم اوپن ٹینس ڈبلزکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ اعصام اوربوپنا کوبنکاک اور ٹوکیو کے ایونٹس میں پہلے ہی رانڈ میں ناکامی ہوئی تھی ۔ جس کے باعث انکی ڈبلز عالمی رینکنگ میں بھی ایک درجہ تنزلی ہو گئی۔ اسٹاک ہوم میںپاک، بھارت جوڑی ایک مرتبہ پھر پرانی فارم میں نظر آئی۔ سیمی فائنل میںاعصام اور بوپنا نے ارجنٹائن کے یوان ڈیل پوٹرواورقبرص کے مارکس بغدیتس کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں شکست دیدی۔ انکی فتح کااسکورچھ دو،دوچھ اور دس آٹھ رہا۔