پاکستان: (جیو ڈیسک) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں وضاحت کیلئے لیگ اسپنر دانش کنیریا کو طلب کر لیا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ ایسیکس کانٹی کے بولر مرون ویسٹ فیلڈکے مطابق بکی سے انکی ملاقات دانش کنیریا نے کرائی تھی۔ دانش کنیریا برٹش عدالت سے اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں بری ہوچکے ہیں۔
ای سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دانش کنیریا اور ویسٹ فیلڈ کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے طلب کیا گیا ہے۔ لیکن ابھی سماعت کی تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔ دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ انہیں ای سی بی کی جانب سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی وہ اپنے وکیل سے مشورے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کریں گے۔