اسکردو : (جیو ڈیسک) اسکردو میں آرمی ہیلی کاپٹر حادثے کا ایک شدید زخمی اہلکارچل بسا جس کے بعد شہید ہونے والوں کی تعداد6 ہوگئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سیکورٹی گارڈنورمصطفی سی ایم ایچ اسکردو میں زیرعلاج تھا جہاں وہ آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،جس کے بعدشہدا کی تعداد6 ہوگئی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے میجر شعیب اور حوالداراحمد علی کو ہیلے کاپٹر کے زریعے اسلام آباد منتقل کردیاگیاہے۔
شہید ہونے والوں میں میجر عامرکا تعلق دنیا پورڈسٹرکٹ لودھراں سے ہے ،حوالدارزیشان جلال پورضلع خوشاب،نائیک عمران چک نمبر47 سرگودھا،سپاہی کلیم اللہ ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ نورمصطفی احمد پوراورحوالدار وحید راولپنڈی سے تعلق رکھتے تھے جن کی میتیں آج سی 130کے زریعے اسکردو اورپھر وہاں سے اسلام آباد پہنچاکر آبائی علاقوں میں بھیجی جائیگی۔
آرمی کا ہیلے کاپٹر گذشتہ روز اسکردو ائیرپورٹ پر فنی خرابی کے سبب گرگیا تباہ ہوگیا تھا۔حادثہ کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔