اس مہم کے دوران 3000 طلبہ اور طالبات کو ایوارڈ دئیے گئے : ترجمان جمعیت

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام تعمیر تعلیم سے مہم ملک بھر میں بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ اس مہم کے دوران کراچی میں ٹیلنٹ ایکسپو، نیلام گھر،تقریری مقابلے ،لاہور میں ٹیلنٹ گالا،مردان، پشاور،تیمرگرہ، دیر ، چترال ،سرگودھا،فیصل آباد، کامونکی،سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں طلبہ کے لئے ٹیلنٹ ایوارڈز کی تقاریب منعقد ہوئیں ۔ اس مہم کے دوران 3000سے زائدہونہار طلبہ اور طالبات کو ایوارڈ دئیے گئے۔ صوبہ پنجاب شمالی میں طلبہ ریفرنڈم کروایا گیا جس میں 30,000طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ۔ نوے فیصد طلبہ و طالبات نے ملک میں یکساں نظا م تعلیم، تعلیمی اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کرنے اور فیسوں میں کمی جیسے مطالبات کی حمایت میں ووٹ دئیے۔

صوبہ خیبر پختون خواہ میں بھی ہزاروں طلبہ نے اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے منعقد ہ دستخطی مہم میں حصہ لیا اس مہم میںفیسوں میںکمی ،یکساں نظام تعلیم و نصاب تعلیم ،تعلیمی بجٹ میں اضافہ ،طلبہ یونین کے انتخابات، تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت کی کمی اور میرٹ کی بالادستی کا مطالبہ کیا گیا تھا، ہزاروں طلبہ و طالبات نے دستخط کرکے اپنے مطالبات پیش کئے۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کے مطابق یہ مہم 31دسمبر تک چلے گی اس مہم کے ذریعے طلبہ سیاست کو ایک نیا رخ ملے گا۔