اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس میں سیاستدانوں کیخلاف کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس آئینی گنجائش نہیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ چیف جسٹس سے انتخابات میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر تعینات کرنے کی درخواست کی ہے جس پر چیف جسٹس نے معاملے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رحمان ملک نااہلیت سے متعقل چیئرمین سینٹ کا ریفرنسز ملنے پر کارروائی ہوگی۔