لاہور : (جیو ڈیسک)وفاقی وزیر دخلہ رحمان ملک نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصغر خان کیس سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں،سازششیں تو پیپلز پارٹی کے خلاف ہوتی رہی ہیں۔ اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ سازشوں کا جال بچھایا گیا اصغر خان کیس پیپلز پارٹی کے خلاف ایک اور سازش منطر عام پر آگئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل میں عدالت جانے والے اب مہران اسکینڈل پر عدالت میں جائیں۔ رحمان ملک کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مہران گیٹ اسکینڈل پر اگر سپریم کورٹ نے طلب کیا تو ضرور جاوں گا اور کھل کر بہت سارے رازوں سے پردہ اٹھاوں گا۔