لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر منظور وٹو نے کہا ہے کہ شریف برادران پر کرپشن ثابت ہوچکی ہے لہذا وہ اقتدار چھوڑ دیں۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے پنجاب سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وٹو نے کہا کہ شریف برادران کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا چاہیے ۔
ہمارے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آیا تو وہ گھر چلے گئے شہباز شریف بھی اقتدار چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت محکمہ بلدیات کے فنڈز ضمنی انتخابات میں استعمال کررہی ہے سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے بعد پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے۔