پرتگال: (جیو ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین راجرز کیساتھ ایسٹورل اوپن مینز ڈبلز ایونٹ جیت لیا ہے۔ پرتگالی شہر ایسٹورل میں کھیلے گئے اے ٹی پی کلے کورٹ ایونٹ کے فائنل میں اعصام الحق اور جولین راجرز پر مشتمل ٹیم کا سامنا آسٹریا کے جولین نول اور اسپین کے ڈیوڈ ماریرو کی جوڑی سے ہوا۔ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری مقابلے میں پاک ڈچ ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی ملی۔
اعصام الحق نے اپنے جوڑی دار جین جولین راجرز کیساتھ پہلے سیٹ میں سات پانچ اور دوسرے سیٹ میں بھی سات پانچ پوائنٹس کے فرق سے فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کیساتھ اعصام الحق کے لندن اولمپکس میں کوالیفائی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔