افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
پولیس ترجمان کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار جلال آباد ائیرپورٹ کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ مرنے والوں میں چھ شہری، دو ائیرپورٹ سیکیورٹی گارڈز اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔
نیٹوحکام کا کہنا ہے کہ حملے میں بین الاقوامی فورس کا کوئی اہلکار ہلاک نہیں ہوا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے قرآن پاک کی بیحرمتی کا ردعمل قرار دیا۔