افغانستان ،نماز عید کے دوران خود کش حملہ،32افراد ہلاک،34 زخمی ہوگئے

Suicide Attack

Suicide Attack

افغانستان (جیوڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبے فریاب کے شہر میمنہ میں نماز عید کے دوران خود کش حملے میں بتیس افراد ہلاک اور چونتیس زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ فریاب کے نائب گورنر عبدالستار کے مطابق خود حملہ آور نے شہر کی مرکزی مسجد میں خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔انکا کہنا تھا نماز ختم ہوتے ہی حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق بیس افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی ہیں۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے بارہ افراد زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔