افغانستان : بارودی سرنگ کا دھماکا ، 10 بچیاں ہلاک

Afghanistan Blast Landmine

Afghanistan Blast Landmine

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دس بچیاں ہلاک ہو گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں نو سے گیارہ سال کے درمیان ہیں۔

بچیاں آگ جلانے کی غرض سے لکڑیاں جمع کررہی تھیں کہ حادثاتی طور پر ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ بارودی سرنگ انیس سو اسی میں روس کے خلاف مزاحمت کے دوران نصب کی گئی تھی جو ناکارہ بنانے سے رہ گئی تھی۔