افغانستان: خود کش حملہ، 4 حملہ آوروں سمیت 11 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان : (جیو ڈیسک) فرح میں گورنر کے دفتر پر حملے میں چار خود کش حملہ آوروں سمیت گیارہ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق چار خود کش حملہ آوروں نے گورنر کے دفتر پر حملہ کیا۔ ایک حملہ آور نے خود کو دروازے کے پاس اڑا لیا جبکہ تین عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار اور ایک شہری جاں بحق ہو گئے۔ مقابلے میں تینوں حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور نو شہری شامل ہیں۔