افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان کے صوبے غزنی میں کابل قندھار ہائی وے پر مسافر بس اور تیل بردار ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں کم ازکم 51 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غزنی پولیس کے صوبائی سربراہ جنرل زروار زاہد نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافر بس پر 56 افراد سوار تھے اور یہ حادثہ دارالحکومت کابل کو قندھار سے ملانے والی ہائی وے پر ضلع اب بند میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بس اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں تاہم حملے کے امکانات کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ ان کاکہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے زیاد تر افراد بس کے مسافر تھے۔