افغانستان کے مشرقی صوبے لغمان میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے چھ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق ایک گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ کابل میں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارروائی میں چار شہری زخمی بھی ہوئے۔ لغمان کے مرکز مہتر لام میں سلامتی کی ذمہ داری افغان سکیورٹی دستوں کے سپرد ہے۔ یہاں پر سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کے جنگجو خاصے فعال ہیں۔