افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ملک بھر میں امریکا مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرے میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہو گئی۔ حکام کے مطابق شنوار ضلع مین ملٹی بیس کے سامنے مظاہرین پر فائر کھول دیئے گئے جس سے تین افراد ہلاک اور دس سے زاہد زخمی ہو گئے۔ جلال آباد میں بھی دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ مظاہرین نے کاروں اور دکانوں کو بھی آ گ لگا دی۔ کابل میں امریکی سفارتخانہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور تمام تر سفر بھی معطل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز ایساف کمانڈر ایلن جون نے قرآن کی بے حرمتی کے واقعے پر معافی مانگتے ہوئے تحقیقات کرانے کا حکم دیا تھا۔