افغانستان میں نیٹو کاروان پر حملہ5گارڈز،14شدت پسند ہلاک

afghanistan

afghanistan

افغانستان: (جیو ڈیسک) نیٹو کاروان پر حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں پانچ افغان سیکورٹی گارڈز اور چودہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

افغان فوجی ترجمان کے مطابق مغربی صوبے فرح کی قومی شاہراہ سے گزرنے والے نیٹو کے کارواں پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا۔

حملے کے بعد تین گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں ایک افغان فوجی، پانچ سیکورٹی گارڈز اور چودہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے فرار ہونیوالے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔